صوبائی اسمبلی حلقہ 168 میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

Political activities starts in PP-168
Political activities starts in PP-168

:لاہور

پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ NA-134 کے امیدوار رانا مبشر اقبال اور PP-168 کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

یہ جلسہ اس مہم کے سلسلے میں پہلا جلسہ تھا جس کا اہتمام اختر حسین بادشاہ میؤ امیدوار برائے PP-169 نے اٹاری گاؤں میں کیا تھا اور اس جلسہ میں اس علاقے کے تمام افراد نے شرکت کی اور جب سے پاکستان بنا ہے تب سے لیکر آج تک اس علاقے میں اس قدر بڑا جلسہ قیام پذیر نہیں ہوا۔

PML-N Khawaja Saad Rafique jalsa at NA-134, PP-168

درحقیقت یہ جلسہ اور اس میں شریک بڑی تعداد میں افراد اختر حسین بادشاہ کی محنت کا نتیجہ ہےاور تمام افراد کا PP-169 پراختر حسین باسشاہ کی  ٹکٹ کنفرم کرنے کا مطالبہ زوروں پر ہے اور جب رانا مبشر اقبال اور خواجہ سعد رفیق نے تقریر کی تب بھی عوام نے یہ رخواست کی کہ جلدازجلد PP-169 پر اختر حسین بادشاہ کے امیدوار ہونے کا اعلان کیا جائے۔

اس جلسے میں جہاں ایک طرف رانا مبشر اقبال نے اپنے ترقیاتی کام گنوائے تو وہیں دوسری طرف خواجہ سعد رفیق نے سب سے پہلے خطاب میں ایک بات کو واضع کیا کہ اختر حسین بادشاہ سعد رفیق کا دیرینہ دوست اور پرانا ساتھی ہے۔اسکے ساتھ ساتھ اس نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ میں نے اور میرے لیڈر میاں شہباز شریف نے میؤ برادری کے متعلق کبھی کوئی منفی بات نہیں کی اور سوشل میڈیا پر جو باتیں ہیں وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں ، یہ سب پی ٹی آئی والوں کی اڑائی ہوئی باتیں ہیں اس پر یقین نہ کریں ۔ میؤ میرے بھائی  ہیں اور میؤ برادری کا احترام اپنے دل کی انتھک گہرائیوں سے کرتا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here