کراچی میں ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکار

policemen on duty killed, victim of target killing in Karachi
policemen on duty killed, victim of target killing in Karachi

:کراچی

کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار  کو قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دفتر جانے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار کی شناخت شاکر احمد کے نام سے ہوئی جس کے سر میں گولی ماری گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار شاکر احمد گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا جسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

Shakir Ahmad office card

دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا، ہیلمٹ پہنے دو موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس اہلکار کے چہرے پر فائرنگ کی جب کہ اہلکار نے ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور بوٹ پولیس والے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here