’ بچے کی ہلاکت پر پولیس نے اب تک رپورٹ نہیں دی ‘

Police have not reported yet on 'child's death'
Police have not reported yet on 'child's death'

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے کی ہلاکت پر کل سے پولیس سے رپورٹ مانگ رہا ہوں لیکن مجھے رپورٹ نہیں دی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے پولیس کی جانب سے واقعے کی رپورٹ نہ دیئے جانے پر کہا کہ معاملہ اب ایسے نہیں چل سکتا ،پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہاکہ کل رات کو بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پولیس کی بے حسی اور مجرمانہ کارروائی کا پتا چلا،انتظار کر رہاتھا کہ پولیس خود کارروائی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پچھلے دنوں میں 7تا 8 افسوسناک واقعات ہوئے ،ان واقعات پر جنہوں نے کارروائی نہیں کی ،ان کے خلاف ہم کارروائی کریں گے ۔

مراد شاہ نے مزید کہاکہ سندھ حکومت سندھ کے عوام کی حفاظت کے لیے ہے،گزشتہ واقعے پر پولیس سے کہاتھاکہ بڑے ہتھیار چھوڑیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ آرٹیکل 149 میں مداخلت کا کوئی معاملہ نہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here