بسمہ قتل کیس: مقتول کو گولی مارکر پانچویں منزل سے دھکا دینے والا ملزم گرفتار

Police arrest suspect who shot and threw woman from fifth floor
Police arrest suspect who shot and threw woman from fifth floor

:راولپنڈی

 ٢٢ سالہ لڑکی بسمہ کو دو روز قبل گولی مارکر اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینکنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جس اپارٹمنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا اس کے مالک اور اس کے دوست کو کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جس فلیٹ کے باہر بسمہ کی لاش ملی اس کے مالک نادر خان نے پارٹی کے دوران تلخ کلامی پربسمہ کو گولی ماری اور پھر نیچے دھکا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ بسمہ کی دوست شمائلہ نے خوفزدہ ہو کر چھت سے چھلانگ ماری، قتل کا مرکزی ملزم اور شو روم کا مالک نادر اور ذوالقرنین جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے مقتولہ بسمہ کی والدہ سے بات چیت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بسمہ کی کسی سے دشمنی کا انہیں علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس حکام کہہ رہے ہیں کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے تاہم اس کے علاوہ کسی کارروائی کے حوالے سے نہیں بتارہے۔

انہوں نے بتایا کہ بسمہ شادی شدہ تھی اور اس کی ایک بچی بھی ہے، کچھ عرصہ قبل اس کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور بسمہ ان کے ساتھ رہ رہی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here