ن لیگ فوج، سپریم کورٹ اور نیب پر حملے کررہی ہے، عمران خان

PML-N is attacking the Army, Supreme Court and NAB, Imran Khan
PML-N is attacking the Army, Supreme Court and NAB, Imran Khan

:لاہور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برداران سپریم کورٹ اور نیب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جب کہ (ن) لیگ اداروں پر حملے کررہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میگا پراجیکٹس پر کک بیک لینے کے لیے پیسہ لگایا گیا اور شہباز شریف نے 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل سبحان کا قصور ملتان میٹرو میں کرپشن بتانا ہے جس کے بعد اس کو غائب کردیا گیا، ایسے کام سیاستدان نہیں کرتے ، مافیا کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو عوام کی فکرہے؟ پاکستانیوں کا 300 ارب روپیہ چوری ہوا جس پر (ن) لیگ کو نواز شریف سے 300 ارب روپے کا مطالبہ کرنا چاہیے ناکہ تاحیات قائد بنادیا، جمہوری سیاسی جماعت میں تاحیات قائد نہیں ہوتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ایک بستر پر چار چار مریض ہیں اور شریف برداران نے اپنی اشتہاری مہم پر 40 ارب روپے خرچ کردیئے، ان کے خلاف ثبوتوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور پنجاب کے عوام اپنی لوٹی ہوئی دولت کا سوال کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ملک کے تمام ادارے خراب کردیں گے، یہ سپریم کورٹ اور نیب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) فوج، سپریم کورٹ اور نیب پر حملے کررہی ہے، جلد الیکشن کا اسی لئےکہہ رہا تھا کہ ادارے بچائے جاسکیں۔

چوہدری نثار کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار کی مریم نواز کے ماتحت کام نہ کرنے کی بات درست ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here