پاکستان مسلم لیگ ن کا پی پی 168 سے آج انتخابی مہم کا آغاز

PML-N election campaign starts from PP-168 today
PML-N election campaign starts from PP-168 today

:لاہور

پاکستان مسلم لیگ ن اپنی انتخابی مہم کا آغاز پی پی 168 سے کرنے جا رہی ہےاور شام 7 بجے پاکستان مسلم لیگ ن کا پہلا انتخابی جلسہ  بمقام ڈیرہ اختر حسین بادشاہ پر ہو گا جس میں علاقے کے تمام معززین ، یونین کونسل کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر حضرات شرکت کریں گے۔

مہمانِ خصوصی کے طور پر خواجہ سعد رفیق تشریف لائیں گے انکے ہمراہ رانا مبشر اقبال ہونگے۔ رانا مبشر اقبال NA-134 کے امیدوار ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق PP-168 کے امیدوار ہیں اور اختر حسین بادشاہ PP-169 کا امیدوار ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں حالانکہ ابھی تک پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور نا ہی امیدواروں کی لسٹ شائع کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here