لودھراں کے  قریب ٹریفک حادثے میں  مسلم لیگ (ن)  کے چئیرمین(یو، سی 242 ) انتقال کر گئے

PML-N chairman (UC 242) died in traffic accident near Lodhran
PML-N chairman (UC 242) died in traffic accident near Lodhran

      :لودھراں

لودھراں کے  قریب ٹریفک حادثے میں  مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین( یو، سی 242 ) انتقال کر گئے ۔

ندیم لیاقت علی عوان (عوان مارکیٹ والے )اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں  لاہور سے بہاولپور جا رہے تھے  کہ لودھراں کے قریب گاڑی کا ٹائر  پھٹنے کی وجہ سے گاڑی  سامنے کی سمت  سے آنے والے ٹرک  میں ٹکرا گئی  اور وہ موقع پر  قضائے الہٰی  سے وفات پا گئے ۔ ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 23 دسمبر 2017 کو  بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔

ندیم لیاقت علی عوان کا خاندان اٹاری سروبہ کی سیاست میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے اور 1971 سے لیکر آج تک  کے مختلف انتخابات میں  چئیر مین اور ناظم منتخب ہوتے رہے جنرل پرویز مشرف کے دور میں انہیں لاہور کے سب سے کم عمر  ناظم ہونے کا اعزاز ملا ،مسلم لیگ (ن) کے لئے ان کی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی۔

رپورٹر: ذیشان الہی

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here