مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی  حلقہ پی پی 169 سے اصغر مجید کا سیاسی دورہ

PML-N candidate for the provincial assembly constituency PP-169 Asghar Majeed political visit
PML-N candidate for the provincial assembly constituency PP-169 Asghar Majeed political visit

:لاہور

مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی  حلقہ پی پی 169 سے اصغر مجید  نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھنے سے پہلے اپنے انتخابی حلقہ پی پی 169 کا دورہ کیا جس میں UC-244 کے علاوہ کاچھا، گجومتہ، بلڑ، دلو خورد، کماہاں کے بعد نشتر کالونی کے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کی اور حال ہی میں درپیش پارٹی کو مشکلات ہیں جس سلسلہ میں کارکنوں کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی کہ جیسے ہمارے لیڈران میاں محمد نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز مظلوم اور سچے ہونے کے باوجود اداروں سے نہیں الجھ رہے بلکہ بردباری سے سیاسی راستہ اختیار کرتے ہوئے الزام تراشی کرنے والے شہنشاہوں کا مقابلہ کر رہے ہیں جس کی تازہ مثال حال ہی میں بغیر کیس کیے نیب نے میاں نواز شریف کی ذات پر بھارت میں ایک اتنی بڑی رقم بھیجنے کا الزام لگایا جو پاکستان کے مکمل بجٹ سے بھی زیادہ تھی۔

کسی ادارے کے سربراہ کا بغیر تحقیق کیے کسی سیاستدان پر الزام لگانا افسوسناک اقدام ہے ۔

ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی کے علاوہ ان افراد سے بھی ہے جو سنی سنائی باتوں کو سچائی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کرتےہیں جیسا کہ ماضی میں 35 پنکچر والا مشہورِ زمانہ قصہ اور اس کے بعد عدالت عظمٰی سے اس پر معافی مانگ لینا درحقیقت پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے۔ میں اپنے کارکنوں کو رمضان سے پہلے اسلیئے ملاقات کر رہا ہوں کہ رمضان کا ماہ سلامتی اور برکتوں کا مہینہ ہے اور کسی کی اشتعال انگیزی کے باوجود بھی جھگڑا نہ کریں کیونکہ ہمارے لیڈران نے ترقیاتی کاموں کی وہ مثال قائم کی ہے جو گزشتہ 70 سالوں میں نظر نہیں آتی۔

جن میں آپ کے علاقہ کی میٹرو بس سروس کا چلنا، یہاں کے غریب عوام کی دیرینہ مشکلات کا خاتمہ ہے۔

میں اصغر مجید اس رمضان میں آپ سے اس بات کا وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہونے کے بعد اس علاقہ میں مزید ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھوں گا ۔

جس طرح اس علاقہ میں اسکول، کالج اور ہسپتال کا قیام ہو چکا ہے ، اگلے 5 سالوں میں مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔

آپ کا خادم اصغر مجید

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here