اصغر مجید نے مسلم لیگ ن کے حلقہ صوبائی اسمبلی 169 کے کاغذات نامزدگی جمع کوا دیے

PML-N Asghar Majeed submits papers for PP-169
PML-N Asghar Majeed submits papers for PP-169

:لاہور

مسلم لیگ (ن)  کے اصغر مجید نے آئندہ الیکشن کے لیے PP-169 سے ٹکٹ کے لیے اپنے کاغذات مرکزی سیکریٹریٹ میں .جمع کرا دیے ہیں۔

لاہور کے ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین نے بھی اپنے کاغذات PP-165 کیلئےاصغر مجید  کے ساتھ جمع کروائے۔

ہمارے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ پر پقین ہے اور اپنی کی گئی محنت پر فخر ہے جس کی وجہ سے ٹکٹ مجھے ہی ملے گا۔  پارٹی قیادت نے موقع دیا تو پی پی 169 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گا ۔ میرے قائدین میرا فخر اور میرے رہبر ہیں ، ہر حالات میں انکے ساتھ تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔ مسلم لیگ ن آئیندہ الیکشن میں دو تہائی سے کامیاب ہو گی۔

حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اصغر مجید کو خدمات کی بناء پر ہر میرٹ پر ٹکٹ کے لیے وہی پورے اُترتے ہیں اور انھیں ٹکٹ دینا مسلم لیگ (ن) کی یقینی جیت کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here