وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

PM Imran to leave for two-day visit to Saudi Arabia today
PM Imran to leave for two-day visit to Saudi Arabia today

:اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں آج سعودی عرب جائیں گے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد بھی ملاقات کریں گے۔

اس دوران وہ مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

بدھ کی شام وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

وہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here