قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے: وزیراعظم

PM Imran says nation should stop glorifying money launderers who have damaged country
PM Imran says nation should stop glorifying money launderers who have damaged country

:اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وقت آگیا ہے قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا وقت آگیا ہےکہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا اور  نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتا ہے؟ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here