بلاول اور نواز شریف کی ملاقات سے عمران خان کی حکومت کو خطرہ نہیں، شیخ رشید

PM Imran Khan to inaugurate Nullah Lai project, announces Rasheed
PM Imran Khan to inaugurate Nullah Lai project, announces Rasheed

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کا دورہ ایران بہت مفید رہا، ایران کے صدر کو وزیر اعظم عمران خان کا خط پہنچا دیا ہے جبکہ بلاول اور نواز شریف کی ملاقات سے عمران خان کی حکومت کو خطرہ نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات سے عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، دراصل شہباز شریف اپنی جگاڑ لگا بیٹھے ہیں اور وہ اس کام کے ماسٹر ہیں۔

راولپنڈی ٹی بی اسپتال کے احاطے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے راولپنڈی کے ساتھ زیادتی کی جس کی وجہ سے نالہ لئی کا پراجیکٹ آج پہلے سے کئی گنا مہنگا ہو چکا ہے تاہم وہ نالہ لئی پراجیکٹ مکمل کریں گے جبکہ ٹی بی اسپتال سے متصل زچہ و بچہ اسپتال بھی دو سال تک مکمل ہو جائے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے وزارت اطلاعات کی حکومت کی جانب سے ممکنہ پیشکش پر معذرت کے الفاظ کہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ایران کا دورہ کامیاب رہا، پیر یا منگل تک ایران کے وزراء کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here