کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

pleasant weather in Karachi
pleasant weather in Karachi

:کراچی

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقوں ڈیفنس،کورنگی، لانڈھی، شارع فیصل، کھارادر اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں صبح سویرے بونداباندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے شہر میں بوندا باندی ہوگی تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر مختلف مقامات پر بوندا باندی کی وجہ سے پھسلن ہوجانے سے متعدد موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوئے۔

صبح سویرے کراچی کے شہریوں نے آسمان پر خوبصورت قوس قزح کا نظارہ بھی کیا۔

Rainbow

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مالم جبہ، بٹوگاہ ٹاپ، نیاٹ ویلی، بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے، جس سے مقامی افراد کو مشکلات کاسامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here