امریکا: سیاٹل کے ایئرپورٹ سے ‘چرایا’ جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

Plane crashes near Seattle after 'unauthorized takeoff'
Plane crashes near Seattle after 'unauthorized takeoff'

:سیاٹل

امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا۔

این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق طیارے کی ‘چوری’ کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والےطیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا ہے ، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔’

تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا۔

ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘ہم ہورائزن ایئر کیو 400 طیارے کے بغیر اجازت اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا’۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here