پشاور: پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ، 2 پائلٹ شہید

Pilots martyred as PAF jet crashes at Peshawar airport
Pilots martyred as PAF jet crashes at Peshawar airport

:پشاور

پاک فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ پشاور ایئربیس پر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ایف ٹی-سیون پی جی تربیتی طیارہ معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھا۔

ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد ایئربیس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹیک آف کرکے جیسے ہی جہاز تھوڑی سی بلندی پر گیا، اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جہاز کے کپتان نے قریبی آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز کو موڑا لیکن کریش لینڈنگ کے دوران ہی اس میں آگ لگ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here