پروازکے دوران پائلٹ آپس میں لڑ پڑے

Pilots fought with each other during the flight
Pilots fought with each other during the flight

:لندن

جہاز کی پرواز کے دوران پائلٹ آپس میں لڑ پڑے اور تلخ کلامی پر ایک پائلٹ نے ساتھی پائلٹ کو تھپڑ رسید کردیا۔جیٹ ایئرویز کی یہ فلائٹ لندن سے ممبئی کی جانب محو پرواز تھی کہ دوران پرواز پائلٹ نے تلخ کلامی پر کاکپٹ میں اپنی ساتھی پائلٹ کو تھپڑ ماردیا جس کے بعد خاتون پائلٹ کاکپٹ سے باہر چلی گئی تاہم بعد میں سمجھانے پر وہ واپس آئی تاکہ جہاز کی منزل مقصود کی جانب پرواز جاری رہ سکے۔

واقعے سے متعلق جیٹ ایئرویز کی انتظامیہ کو اطلاع مل چکی ہے اور دونوں پائلٹوں کو ابھی فرائض سے روک دیا گیا ہے۔ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی ہے ، بیان میں کہا گیا ہے یہ واقعہ دونوں کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ تھا تاہم اس کو دوستانہ طور پر حل کرلیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں پائلٹس کو ڈیوٹٰ سے ہٹادیا گیا ہے۔ ایئرلائن کی پہلی ترجیح اپنے مہمانوں، عملے اور ان کے اثاثے کا تحفظ ہے اور اس پر کسی بھی کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here