اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

Pillion riding banned for 2 months in Islamabad
Pillion riding banned for 2 months in Islamabad

:اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دوماہ کے لئے موٹرسائیکل کی  ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے، اور اس دوران ہینڈ بل، پمفلٹ، پوسٹرز کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی، ڈبل سواری اور دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے،  شہر میں وال چاکنگ پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے جو 17 ستمبر کو ختم ہوجائے گی، تاہم اس میں توسیع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چاروں صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور اس حوالے سے وفاق کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، تاہم سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here