سنجے دت کی رہائی کے خلاف درخواست خارج

Petition rejected against Sanjay Dutt release
Petition rejected against Sanjay Dutt release

:ممبئی

بمبئے ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی وقت سے پہلے رہائی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر مارچ 2013 میں بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

لیکن انہیں اچھے رویے کی وجہ سے سزا پوری ہونے سے 8 ماہ قبل ہی فروری 2016 میں رہا کردیا گیا تھا جس کے خلاف بمبئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

سنجے دت کی جلدی رہائی کے خلاف درخواست دائر ہونے کے بعد ایک بار پھر خدشہ تھا کہ وہ گرفتار ہوجائیں گے لیکن گزشہ روز عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

بمبئے ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ سنجے دت کی رہائی میں کسی قسم کی کوئی خاص رعایت ثابت نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here