عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن کیلئے نااہل، درخواست دائر

petition filed against Imran Khan that he is ineligible for election under Article 62
petition filed against Imran Khan that he is ineligible for election under Article 62

:اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔

یہ درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب بلوچ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، انہوں نے سیتا وائٹ کے حوالے سے اپنی بیٹی ٹیریان کے بارے میں جھوٹ بولا، وہ بیرونِ ملک اسے اپنی بیٹی تسلیم کر چکے ہیں لیکن پاکستان میں انکاری ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here