پٹرول پر33.37، ڈیزل پر 46 روپے فی لیٹرٹیکس وصولی

Per literal tax recovery on petrol and diesel
Per literal tax recovery on petrol and diesel

:اسلام آباد

پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پٹرول پر33.37روپے جبکہ ڈیزل پر 46روپے فی لیٹرٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی درآمدی قیمت 61.87 روپے جبکہ ڈیزل کی درآمدی قیمت 67 روپے ہے، پٹرول پرکسٹم ڈیوٹی 3.15 روپے، جی ایس ٹی 10.20 روپے ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پٹرول پر10 روپے لیوی، 2.64 روپے آئل کمپنی مارجن ہے،3.47 روپے ڈیلرمارجن اور ان لینڈ فریٹ مارجن 3.91 روپے ہے۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here