عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شکلیں یاد رکھیں، نواز شریف

people remember faces of those who are pushing Pakistan into darkness, Nawaz Sharif
people remember faces of those who are pushing Pakistan into darkness, Nawaz Sharif

:چکوال

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے چار سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن عوام کو ان لوگوں کے چہرے یاد رکھنے چاہئیں جنہوں نے ملک کو اندھیرے میں دھکیلا۔

چکوال میں مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما چوہدری لیاقت کی رہائش گاہ پر تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خلوص نیت سے پاکستان کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک سے بے دخل کیا گیا، 7 سال تک وطن واپس نہیں آنے دیا گیا، یہاں تک کہ والد کے انتقال پر بھی ملک نہیں آنے دیا گیا، لیکن پھر عوام نے اپنا فیصلہ دیا اور ہمیں منتخب کیا، پچھلے 4 سالوں میں عوامی خدمت کے جذبے میں کمی نہیں آئی۔

نواز شریف نے کہا کہ جو زخم لگے انہیں پاکستان کی خاطر بھلانا چاہتا ہوں، زخم در زخم نہ لگاؤ، یہ زخم نوازشریف کے سینے پر نہیں لگتے پاکستانی قوم کے سینے پر بھی لگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا وژن تھا کہ ملک میں سڑکیں اور موٹرویز بننی چاہئیں، یہاں کاشتکار خوشحالی زندگی بسر کریں، تاجر مزدور اور غریبوں کو بھی روزگار میسر ہو، اور اس وژن کے لیے ہم نے دن رات کام کیا، بجلی کے اتنے منصوبے لگائے آج لوڈشیڈنگ خدا حافظ کہہ رہی ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام 2013 کو یاد رکھیں جب ملک میں ہر جگہ پر دہشت گردی کا راج تھا، ہم نے دہشتگردو کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا آپریشن کیا، دہشتگردی ختم کرکے رکھ دی، اگر آج دہشتگردی پھر سر اٹھارہی ہے تو پوچھو اس فیصلے سے جس میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں ووٹ دیکر منتخب کرتی ہے، اور 5 ججز ایک منٹ میں نااہل کر کے کروڑوں ووٹوں کے تقدس کو پامال کر دیتے ہیں، یہ نا انصافی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ہم ختم کررہے ہیں، کراچی کو پر امن بنایا، سی پیک شروع کیا، پاکستان میں اس سے پہلے ایسا کب ہوا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ لوگ خوشحال ہورہے تھے، لیکن اس فیصلے کے بعد انتشار پھیلا جس نے ہمیں نااہل قرار دیا، کیا یہ شاہد خاقان کا قصور ہے، نہیں یہ ان کا قصور نہیں، اس فیصلے سے پوچھو جو 28 جولائی کو جاری ہوا، اور وہ فیصلہ بھی کیا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ تھا کہ نواز شریف کا معاملہ پاناما کا تھا، نوازشریف کو اقاما کو نااہل کیا، اگر کیس پاناما کا تھا تو اسی پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا۔

عوام جاننا چاہتی ہے، بتاؤ نوازشریف نے کون سی کرپشن کی اس ملک میں، 10 روپے کی کرپشن بھی کی ہے تو عوام کو بتا دو۔ کتنے مہینے ہو گئے، آج تک یہ نہیں پتا چل سکا کہ نوازشریف پر الزام کیا ہے، نکالنا تھا تو کسی چیز پر نہ سہی اقامے پر نکال دیا، یہ کوئی ماننے والی بات ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر نوازشریف نے کرپشن کی ہوتی تو نکالتے اچھے لگتے، میں کبھی منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا، لیکن آج فخر سے کہتا ہوں کہ نوازشریف پر ایک دھیلے کا الزام بھی نہیں ہے، اسی لیے تو کرپشن پر نہ نکال سکے، بیٹے سے ایک خیالی تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here