لاہور پریس کلب کے پُرامن الیکشن

Peaceful Lahore Press Club Election
Peaceful Lahore Press Club Election

:لاہور

30 دسمبر 2018 کو لاہور پریس کلب میں الیکشن برائے 2019 کا انعقاد ہوا۔

گزشتہ 3 سال سے لاہور پریس کلب پر پروگریسو والوں کی حکمرانی تھی اور اب دوبارہ جرنلسٹس گروپ نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔

ارشد انصاری لاہور پریس کلب کے نویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ الیکشن انتہائی دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے اور ایک میلہ کا سماں تھا۔

اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ گورننگ باڈی کی 9 نشستوں میں سے 3 پروگریسو اور 6 جرنلسٹس گروپ نے حاصل کیں۔

قیادت میں سیکرٹری اور خزانچی کی سیٹ بھی پروگریسو کے پاس رہی۔ اسکے باوجود اکثریت جرنلسٹس گروپ نے حاصل کی اور امید کی جاتی ہے کہ سال 2019 میں یہ دونوں گروپ مل کرلاہور پریس کلب کی بقاء اور خوشحالی و ترقی کیلئے اپنی صلاحیات کا بھرپور استعمال کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here