بھارتی ریاست راجھستان میں مسافر بس دریا میں جا گری، 32 افراد ہلاک

passenger bus went into river in Rajasthan, 32 people killed
passenger bus went into river in Rajasthan, 32 people killed

:جے پور

بھارتی ریاست راجھستان میں تیز رفتار مسافر بس دریا میں جا گری جس سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مدھپور کے علاقے دوبی میں پیش آیا جہاں ہفتے کی علی الصبح زائرین سے بھری ایک مسافر بس کے ڈرائیور نے اوور ٹیکنگ کی جس سے بس بے قابو ہوئی اور پل کی دیوار توڑ کر دریا میں جا گری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس 100 فٹ کی اونچائی سے دریا میں گری جس سے بس ڈرائیور اور 32 مسافر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 32 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، حادثے میں زیادہ تر افراد ڈوبنے سے ہلاک ہوئے جب کہ تین افراد شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس حکام کےمطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق اتر پردیش، مدھیا پردیش، راجھستان اور آسام ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here