پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے، مریم اورنگزیب

Parliamentarians cursed do not like to come to parliament, Maryyam Aurangzeb
Parliamentarians cursed do not like to come to parliament, Maryyam Aurangzeb

:اسلام آباد

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں 23 سال لگے،

23 سال عوام نے آپ کا ڈھونگ دیکھا، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے جب کہ تحریک انصاف کے پرانے لوگ بھی آج خون کے آنسو رو رہے ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ سے بنی گالا اور علیمہ باجی کے محل بنے، پی ٹی آئی آج تک پارٹی فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکی، ترقی کی شرح کم اور مہنگائی کی زیادہ ہوگئی ہے، مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے جب کہ ترقی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد پر آگئی ہے، موجودہ حکومت نے عوام سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here