پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

Parliament does not seem to meet its term, Deputy Chairman Senate
Parliament does not seem to meet its term, Deputy Chairman Senate

:لاہور

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انہیں موجودہ حالات میں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی۔

پارلییمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان میں کسی قسم کی سیاسی تبدیلی رونما ہوتی ہے تو پھر مارچ میں سینیٹ کے الیکشن بھی ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عمران، زرداری اور طاہر القادری مارچ سے قبل حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری جماعت اپوزیشن میں ہے اور ہم حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن سے بچنے کے لیے یہ معاملہ سندھ اور خیبر پختونخوا بھی جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (فٰ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وہاں کی مقامی قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اور (ن) لیگ کا ایک گروپ بلوچستان حکومت میں تبدیلی کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کر رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here