شکست پر دلبرداشتہ افغان بولر کو شعیب ملک کی تسلی نے مداحوں کے دل جیت لیے

Pakistani players console Afghanistan bowler after Asia Cup defeat
Pakistani players console Afghanistan bowler after Asia Cup defeat

:ابوظہبی

 تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے جہاں گزشتہ روز افغانستان سے میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، وہیں ان کے شکست پر دلبرداشتہ ہوجانے والے افغان بولر آفتاب عالم کی دل جوئی کرنے کے انداز نے بھی مداحوں کے جیت لیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2018، سپر فور کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

شکست کے بعد جہاں پوری افغان ٹیم دلبرداشتہ ہوئی، وہیں ایک بولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا، جس پر شعیب ملک ان کے پاس گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں چپ بھی کروایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

میچ کے بعد شعیب ملک نے افغان ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن بدن اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان کی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب بہترین ہوچکی ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ افغانستان نے بہت محنت کی اور پاکستان کو ٹف ٹائم بھی دیا لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

شعیب ملک نے جیت کا کریڈٹ پوری پاکستانی ٹیم کو دیا اور کہا کہ مجھ سے پہلے اگر نواز یا حسن چھکے نہیں لگاتے تو شاید مشکل ہوجاتی۔

شعیب ملک کا فاتح چھکا اور جیت کے بعد افغان بولر کو حوصلہ دینے کے اقدام کو مداحوں نے قابل ستائش قرار دیا ہے۔

شعیب ملک کی جانب سے میچ کو سنبھالا دینے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر صارفین نے مزے مزے کی متعدد میمز بھی بنا ڈالی ہیں، آئیے ایک نظر ذرا ان پر بھی ڈالتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here