ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Pakistan win toss, elect to bat against India in Asia Cup
Pakistan win toss, elect to bat against India in Asia Cup

:دبئی

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسیٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔

پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے، میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کا امکان ظاہر کیا۔

بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، خلیل احمد اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہوگی، اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دی تاہم ہانگ کانگ کی جانب سے پہلی وکٹ پر 174 رنز کی شراکت نے مخالف ٹیم پر شدید دباؤ ڈالا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here