پلوامہ حملے پر بھارتی ڈوزیئر کی جانچ کے بعد ہی اپنا مؤقف دیں گے: وزیرخارجہ

Pakistan will welcome India’s engagement on basis of Pulwama dossier: FM
Pakistan will welcome India’s engagement on basis of Pulwama dossier: FM

:اسلام آباد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پلوامہ حملے پر بھارتی ڈوزیئر کی جانچ کے بعد ہی اپنا مؤقف دیں گے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام نیا پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا مسعود اظہر کے انتقال سے متعلق سوال پر کہا کہ ان کے پاس اس طرح کی کوئی اطلاع نہیں۔

پلوامہ واقعے پر بھارت کے ڈوزیئر پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ’ڈوزیئر کی جانچ پڑتال کررہے ہیں اس کے بعد ہی اپنا مؤقف پیش کریں گے، اگر ڈوزیئر کی بنیاد پر بھارت ہم سے بات کرنا چاہے گا تو اسے خوش آمدید کہیں گے لیکن مسائل اور بھی ہیں‘۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ’دہشت گردی عالمی نوعیت کا مسئلہ ہے اس سے صرف بھارت نہیں بلکہ پاکستان اور پورا خطہ متاثر ہوا ہے، ہمارے ہاں دھماکے ہوئے، خودکش حملے ہوئے، ہماری فوج نے آپریشن کیے، سب جانتے ہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار ہے‘۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here