پاکستان کسی اور ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا: وزیر خارجہ

Pakistan will not protect the interests of another country: Foreign Minister
Pakistan will not protect the interests of another country: Foreign Minister

:اسلام آباد

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاکستان کسی اور ملک اور طاقت کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا دشمن سمندر پار سے آکر شام، افغانستان اور دیگر ممالک سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے، مسلم امہ کا شیرازا بکھیرا جارہا ہے اور مسلمان ممالک کےحکمران دشمنوں کے سہولت کاربنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور سعودی عرب میں اختلافات ہیں تو اس کے خاتمے کے لیے دعاگو ہیں لیکن ہم نے کسی کی پراکسی بننے سے انکار کردیا ہے، ہم نے یمن کی جنگ میں شرکت نہیں کی، نہیں چاہتے کہ امت میں انتشارہو۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے ہدف ہیں کہ دنیا کا ایک عام مسلمان چاہتا ہے کہ پاکستان آکر ہمیں بچائے۔

انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری قبول کی ہے، سعودی عرب ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی اور ملک اور طاقت کے مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتاہے کہ پاکستان ان کی پراکسی بنے لیکن پاکستان امریکا کی پراکسی کبھی نہیں بنے گا، نائن الیون کےبعد ہم نےپھروہی غلطی دہرائی جس کا آج خمیازہ بھگت رہے ہیں، مرواتا کوئی اور ہے لیکن آلہ قتل ہمارے ہاتھ ہوتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے پاکستانی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے سمجھوتا کیا، مقتدر لوگوں نے حکمرانی کی خاطر ملک بیچا، ہم نے میڈ ان امریکا جہادلڑا اورجہادی بنائے، ہم نے اپنا کیا حال کرلیا ہے؟ اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here