پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ماہ 100 انڈیکس میں 2320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

Pakistan stock exchange: In the previous month, index increased by 2320 points
Pakistan stock exchange: In the previous month, index increased by 2320 points

:کراچی

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کے 100 انڈیکس میں میں گزشتہ ماہ 2320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گزشتہ ماہ کی رپورت کے مطابق مارچ کے اختتام پر 100 انڈیکس 45560 پوائنٹس پر رہا ہے اور 100 انڈیکس میں 2320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مارچ میں 4 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، بیرونی سرمایہ کاروں نےمارچ میں 2 کروڑ 24 لاکھ ڈالرکے شیئرز بیچے جب کہ کاروبار کیے گئے شیئرز  کی مالیت 167 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 347 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارچ کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9370 ارب روپے ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here