پاکستانی فلم’کیک‘ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

Pakistan selects 'Cake' for Oscars' foreign-language category
Pakistan selects 'Cake' for Oscars' foreign-language category

پاکستانی فلم ’کیک‘ کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کی نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

فلم ’کیک‘ کو پاکستانی آسکر کمیٹی نے 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا ہے، جس میں بھارت، ایران، ترکی، افغانستان اور دیگر ملکوں کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

آسکر اعزاز کے لیے ’بہترین غیر ملکی زبان‘ فلم کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان دی اکیڈمی موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس کی جانب سے آئندہ برس 22 جنوری کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈ تقریب 24 فروری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی فلم ’ساون‘ بھی آسکر ایوارڈ میں نامزدگی کے لیے منتخب کی گئی تھی۔

اداکار عدنان ملک نے انسٹاگرام پر سب کو خوشخبری سنائی کہ فلم ’کیک‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

فلم ‘کیک’ میں عدنان ملک کے ساتھ اداکارہ آمنہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ دو بہنوں کے گرد گھومتی گھریلو اور حقیقی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر مبنی رواں برس کی ایک دلچسپ فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here