نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

Pakistan retains 15-man squad for New Zealand T20 series
Pakistan retains 15-man squad for New Zealand T20 series

:دبئی

نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان ٹیم اب نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا باقاعدہ آغاز 31 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔

کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان ، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک ، آصف علی، حسین طلعت ، شاداب خان  اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

عثمان شنواری ، حسن علی ، عماد وسیم ، وقاص مقصود اور فہیم اشرف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ابوظہبی جس کے بعد 2 اور 4 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دیگر میچز کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here