پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر: دفترخارجہ

Pakistan proudly owns the white in its flag as much as the green: FO
Pakistan proudly owns the white in its flag as much as the green: FO

:اسلام آباد

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات کو تسلیم اور ان کی قدر کرتا ہے۔

دوسری جانب ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here