پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

Pakistan is ready to deal with any unexpected situation: Army Chief  
Pakistan is ready to deal with any unexpected situation: Army Chief  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داواتوئی میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سرحد پر آہنی باڑ لگانے کی پیشرفت، آپریشن اور سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مؤثر بارڈر مینیجمنٹ کے لیے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں ہیں جن سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here