پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات

Pakistan, IMF hold important round of talks in Islamabad
Pakistan, IMF hold important round of talks in Islamabad

:اسلام آباد

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان مذاکرات کا اہم دور اسلام آباد میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کر رہے ہیں جب کہ وزارت خزانہ کے 3 ایڈیشنل سیکرٹریز اور ایک سینئر جوائنٹ سیکرٹری بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں معاشی ترقی، پالیسی حکمت عملی اور آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم سے مذاکرات کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ آئی ایم ایف وفد کو نجکاری پروگرام، گیس اور بجلی کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ تمام متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر مذاکرات میں شرکت کی دعوت دے چکا ہے، آئی ایم سے مذاکرات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ ونگ، سرمایہ کاری ونگ کے ایڈیشنل سیکرٹری، وزارت خزانہ کے ڈی جی قرضہ جات، پاور ڈویژن کے سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کے سیکریٹری، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری نجکاری بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here