کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے فتح کا مزہ چکھ ہی لیا

Pakistan hockey team won match in Commonwealth Games
Pakistan hockey team won match in Commonwealth Games

:گولڈ کوسٹ

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے منٹ میں جیمز کرک پیٹرک کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کی جسے ارسلان قادر نے کھیل کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا۔ 40 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی، یہ گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے کیا۔ کھیل ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے، اس سے قبل ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف تمام میچز برابری کی سطح پر ختم ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here