پاکستان بے شمار مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے، صدر مملکت

Pakistan has succeeded in overcome many problems, President of Pakistan
Pakistan has succeeded in overcome many problems, President of Pakistan

:لاہور

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان بے شمار مسائل پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے اور ملک کی معیشت اب بہتر ہورہی ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ڈین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج مواصلاتی رابطوں کا دور ہے جس کی جدید شکل پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ یعنی سی پیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی ہوئی ہے تاہم منصوبے بناتے وقت عالمی معیارات کو ضرور پیش نظر رکھا جائے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں عمارات جلدی بن جاتی ہیں جس کے نقائص بعد میں سامنے آتے ہیں ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے، ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے اور پاکستان بے شمار مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here