بیرون ملک بھی یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد

Pakistan Day ceremonies held abroad
Pakistan Day ceremonies held abroad

:لاھور

یوم پاکستان، نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دبئی، چین، ترکی اور لندن میں بھی بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ نے وہ تاریخی قرارداد منظور کروائی تھی، جس کے نیتجے میں 7 برس بعد وطن عزیز پاکستان وجود میں آیا تھا۔

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کی جانب سے ’شکریہ پاکستان‘ کے نام سے یوم پاکستان کے 4 روزہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں دبئی کی مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

چین

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

تقریب کے آغاز پر پاکستانی سفیر مسعود خالد نے سرسبز ہلالی پرچم بلند کیا۔

پاکستانی سفیر مسعود خالد نے تقریب میں شریک بچوں میں تحائف بھی تقیسم کیے۔

اس موقع پر بچے بڑے سب ہی پاکستان کی ثقافت کے رنگوں میں نظر آئے اور ملی نغمہ گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

تقریب میں سفیر مسعود خالد نے پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

ترکی

 ترکی کے شہر انقرہ میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تیاریاں کی گئیں۔

استنبول میں برطانیہ اور ایشیا کوملانے والے پُل کو پاکستانی پرچم سےروشن کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھی دختران ملت کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں تحریک کی رہنما آسیہ اندرابی اور دیگر خواتین نے پاکستانی قومی ترانہ بھی پڑھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here