پاکیستان میں آئی پی ایل میچز نشر کرنے پر پابندی عائد

Pakistan bans broadcast of IPL matches
Pakistan bans broadcast of IPL matches

:اسلام آباد

حکومت نے پاکستان بھر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ملک بھر میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی کی منظوری دی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران انڈین براڈکاسٹر اپنا کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا تھا، وزارت اطلاعات و نشریات نے کابینہ سے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کی درخواست دی تھی کیونکہ انڈیا نے پی ایس ایل کو کو منظم انداز میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد انڈین کمپنی آئی ایم جی ریلائنس نے پاکستان سپر لیگ میں بطور براڈ کاسٹر پارٹنر  مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی طور پر نئے براڈکاسٹر کا بندوبست کیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ پاکستان میڈیا الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) پاکستان میں آئی پی ایل کے نشر نہ ہونے کو یقینی بنائے گی۔

فواد چاہدری نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سیاسی اختلافات کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں کے آڑے آئیں لیکن سب نے دیکھا کہ انڈین ٹیم نے کھیل کے دوران آرمی کیپس پہن کر اپنی حد سے تجاوز کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ فوجی وردی کے ڈیزائن والی ٹوپیاں پہن کر کیا تھا۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنی وضاحت میں کہا تھا کہ بھارتی ٹیم نے ایسا اُس کی اجازت دے کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here