بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل

Pakistan and Bangladesh teams compete in the opening match of the Blind Cricket World Cup
Pakistan and Bangladesh teams compete in the opening match of the Blind Cricket World Cup

:لاہور

پاکستان اور بنگلادیش کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں تاہم بنگلادیش اور نیپال کی ٹیمیں ہی پاکستان آئی ہیں۔

بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں ترتیب دیے گئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 12 جنوری کو عجمان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل شارجہ میں 19 جنوری کو ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here