ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

Pak India match will be tomorrow in the Asia Cup cricket tournament
Pak India match will be tomorrow in the Asia Cup cricket tournament

:دبئی

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔

گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئیں گی، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں جب کہ میچ  پاکستانی وقت کے مطابق  شام 4:30 بجے کھیلا جائے گا۔ 

قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں فاتح رہا ہے جب کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here