بغداد ایئرپورٹ پر100 سے زائد پاکستانی زائرین 3 دن سے محصور، حکومت سے مدد کی اپیل

Over 100 Pakistanis stranded at Baghdad airport seek govt’s assistance
Over 100 Pakistanis stranded at Baghdad airport seek govt’s assistance

:بغداد

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر 3 دن سے پھنسے پاکستانی زائرین نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ 100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور ہیں، جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا، تاہم سالار قافلہ پرواز کی روانگی سے قبل پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔

زائرین کا موقف ہے کہ کاروان شاہ خراسان کے ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے کے سبب وہ مشکل میں ہیں اور سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین فرش پر سونے پر مجبور ہیں جبکہ کئی افراد بیمار بھی ہوگئے ہیں۔

زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کے لیے رقم نہیں ہے، لہذا حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here