ماں سے صرف ایک سال چھوٹی بیٹی

Only one year younger daughter from mother
Only one year younger daughter from mother

نیو یارک

امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک خاتون نے 25 سال پرانے ایمبریو سے بچی کوجنم دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں رہائشی 33 سالہ بینجیمن اور26 سالہ ٹینا کئی برس گزرنے کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم تھے اور اس کی وجہ بینجمن کی بیماری تھی۔ وہ سسٹک فائبروسس نامی بیماری کا شکارہے جس کی وجہ سے وہ کبھی باپ نہیں بن سکتا تھا۔ اولاد کی نعمت سے سرفراز ہونے کےلیے انہوں نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ شوہر کی اجازت سے ڈاکٹروں نے 26 سالہ خاتون ٹینا میں ایک ایمبریو (بارور بیضہ) داخل کیا جس سے اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے، جوڑے نے بچی کا نام ایما رکھا ہے۔

Tina Gibson

ڈاکٹروں نے بچی کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ایمبریو کے ذریعے ٹینا نے بچی کو جنم دیا ہے اسے 1992 میں نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر میں محفوظ کیا گیا تھا اور اس وقت ٹینا صرف ایک سال ہی کی تھی۔ نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اس قدر لمبے عرصے سے محفوظ کئے گئے ایمبریو سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اوریہ ایک ریکارڈ ہے۔

Tina with her parents

مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹینا نے کہا کہ اگراس ایمبریو سے وقت پر بچے کی پیدائش ہوجاتی تو وہ دونوں بہت اچھے دوست ہوسکتے تھے کیونکہ حیاتیاتی بنیادوں پر ہم میں صرف ایک ہی برس کا فرق ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here