اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان

only honest leadership can carry accountability process firdous
only honest leadership can carry accountability process firdous

:اسلام آباد

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندران کے کرپٹ لیڈربولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، وہ ایک بارشریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اورقومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی، احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی توآپ کے آقا نے بھی کیا۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here