’صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہوا‘؛ اسٹیٹ بینک کی دیگر بینکوں سے متعلق رپورٹس کی تردید

Only bank data stolen, State bank denied reports of other banks
Only bank data stolen, State bank denied reports of other banks

:کراچی

اسٹیٹ بینک نے صرف ایک بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی رپورٹس مسترد کردی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد ملے ہیں اور دیگر بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے جب کہ کسی بینک یا قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس حوالے سے آگاہی نہیں دی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 27 اکتوبر کو ایک بینک کا سیکورٹی حصار توڑا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ سائبر خطرے کی نشاندہی اور تدارک کے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، بین الاقوامی پیمنٹ اسکیموں سے تعاون لینے کی ہدایات بھی کی ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک اسلامی بینک کے آن لائن سسٹم پر سائبر حملہ ہوا تھا جس میں ہیکرز نے عالمی ادائیگیاں کی تھیں جب کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here