توہین عدالت: طلال چوہدری کو وکیل مقرر کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

Offensive court, one week extended to appoint a lawyer to Talal Chaudhary
Offensive court, one week extended to appoint a lawyer to Talal Chaudhary

:اسلام آباد

سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر طلال چوہدری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید اور وزیر مملکت طارق فضل چوہدری بھی تھے۔

سماعت کے آغاز پر طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ سے وکیل کرنے کے لیے 3 ہفتوں کا وقت طلب کیا، تاہم عدالت نے وزیر مملکت کی دخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دے دی اور کیس کی سماعت منگل (13) فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

طلال چودھری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو نشانہ بناچکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلال چودھری کی تقریروں کا متن عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

‘کبھی توہین عدالت کی نیت رہی، نہ کبھی توہین عدالت کی’

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ انھوں نے پی سی او ججوں سےمتعلق بات کی تھی،کبھی بھی کسی جج کا نام لے کر یا اشارے سے بات نہیں کی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘ان کی کبھی توہین عدالت کی نیت نہیں رہی اور نہ انہوں نے کبھی توہین عدالت کی’۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here