نشوا کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کیلئے مان گئے

Nushwa's family agreed to autopsy
Nushwa's family agreed to autopsy

کراچی میں نجی اسپتال کی انتظامیہ اور عملے کی غفلت سے جاں بحق ہونے والی ننھی کلی نشوا کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کے لئے مان گئے۔

ذرائع کے مطابق نشوا کے اہلخانہ نے پہلے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا تھا،ننھی بچی کی میت جلد جناح اسپتال منتقل کی جائے گی۔نشوا کے والد قیصر علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری بیٹی نے بہت ہمت کی،لیکن وہ ہار گئی اور دنیا چھوڑ کر چلی گئی۔

انہوں نے اپیل کی کہ خدارا سب مل کر آواز اٹھائیں تاکہ کل کسی اور کی بیٹی نہ جائے،کیا اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے؟

نشوا کے والدنے مزید کہا کہ حکام آتے رہیں گے مگر کارروائی نہیں ہوگی، خبر بنتی رہے گی، تصویریں کھنچتی رہیں،ہونا کچھ نہیں،ہم یہاں کسی کو بچا نہیں سکتے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here