نشویٰ ہلاکت کیس: پولیس چالان عدالت میں پیش کرنے میں ناکام

Nushwa murder case: Police failed to present Chalan in the court  
Nushwa murder case: Police failed to present Chalan in the court  

:کراچی

غلط انجیکشن لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والی کمسن نشویٰ کے کیس کا چالان عدالت میں تاحال پیش نہ کرسکی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نشویٰ ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی جس میں دارالصحت اسپتال کے مالکان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

اس دوران پولیس عدالت میں کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید وقت مانگا، عدالت نے پولیس کو 25 مئی تک چالان جمع کرانے کی ہدایت دی۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here