28 سال قبل نرس کے ہاتھوں پیدا ہونے والا بچہ اسی نرس کا نگراں ڈاکٹر بن گیا

Nurse discovers her colleague is the premature baby she cared for 28 years ago
Nurse discovers her colleague is the premature baby she cared for 28 years ago

:کیلیفورنیا

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لیوسل پیکارڈ چلڈرن ہاسپٹل میں قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ 28 سال بعد اسی اسپتال میں ڈاکٹر بن کر واپس آگیا اورحیران کن طور پر اُس کی دیکھ بھال کرنے والی نرس بھی اس کی ٹیم کا حصہ بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لیوسل پیکارڈ چلڈرن ہاسپٹل میں ایک عجیب منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب 28 سال قبل پیدا ہونے والا پری میچیور (یعنی قبل از وقت ولادت) بچہ ڈاکٹر بن کر اسی اسپتال میں واپس آیا اور حیران کن طور پر اس بچے کی دیکھ بھال کرنے والی  نرس بھی اس کی ٹیم کا حصہ بن گئی۔

لیوسل پیکارڈ چلڈرن ہاسپٹل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر نرس اوربچے کی ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں پہلی تصویر میں نرس ولما وونگ کی گود میں پری میچیور بچہ برینڈین سیمینیٹور موجود ہے اور دوسری تصویر میں وہی بچہ ڈاکٹر بن کر اس نرس کے ساتھ کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here