اب بی ایم ڈبلیو کو ڈیجیٹل چابی سے کنٹرول کرنا ممکن

Now BMW is able to control digital keys
Now BMW is able to control digital keys

 :بارسلونا

اب گاڑی کی چابی کو حفاظت سے رکھنے کی جھنجھٹ پیش نہیں آئے گی کیونکہ بی ایم ڈبلیو کمپنی جلد ہی ڈیجیٹل چابی متعارف کروا رہی ہے، جس کی مدد سے اسمارٹ فون کے ذریعے گاڑی کو کنٹرول کرنا ممکن ہوگا۔

حال ہی میں بارسلونا میں منعقد ہونے والی ورلڈ موبائل کانگریس میں جہاں متعدد نت نئی ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فون متعارف کیے گئے، وہیں بی ایم ڈبلیو بنانے والوں نے اعلان کیا کہ گاڑی کو جلد ہی اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

یعنی مستقبل میں بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کو لاک اور اَن لاک، ہیڈ لائٹ فلیشر، ہارن، سیٹ کو آگے پیچھے کرنے جیسے کام چابی کے بجائے اسمارٹ فون کے ذریعے کرنا ممکن ہوگا۔

میش ایبل کے مطابق بی ایم ڈبلیو کی ڈیجیٹل چابی کے لیے کنیکٹڈ ایپ صرف سام سنگ اسمارٹ فون کے ساتھ ہی کام کرے گی، اس کے علاوہ دیگر اسمارٹ فونز میں یہ سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق بی ایم ڈبلیو کی ڈیجیٹل چابی رواں برس جولائی میں دستیاب کی جائے گی۔

اس طرح یہ کہنا کچھ غلط نہ ہوگا کہ مستقبل میں وہ دور آنے والا ہے جب سب ہی گاڑیاں اسمارٹ فون کے ذریعے کنڑول کی جاسکیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here